اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت الوفاق کی ویب سائٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے گزشتہ تین دنوں کے دوران اس ملک کے ۵۲ علاقوں میں پر امن مظاہرے کئے ہیں جبکہ سیکیورٹی دستوں نے ۳۵ گھروں پر چھاپے مار کر معتدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے مزدوروں نے دو بچوں سمیت ۹ افراد کو گرفتار اور ۵ افراد کو زخمی کیا ہے جبکہ ’’ الدیر‘‘ اور ’’ الدیہ‘‘ کے علاقوں میں بعض گھروں پر حملہ کر کے گھروں کےدروازے توڑے ہیں۔ادھر ’’ النویدرات‘‘ کے گاوں میں ایک شخص کو شدید شکنجے دیئے جانے کی اطلاع ہے۔حفاظتی دستوں کی طرف سے جابرانہ اقدامات کے باوجود بحرین کے ۵۲ علاقوں میں پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ۳۴ علاقوں میں حفاظتی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔ادھر’’ وادیان‘‘ کے گاوں میں فوجی اہلکاروں نے مسجد امام رضا (ع) پر حملہ کیا اور مسجد کو کافی نقصان پہنچایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 438335
آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران اس ملک کے عام شہریوں کے۳۵ گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔